20 جولائی 2011 - 19:30

حزب اللہ لبنان نے غزہ کے لئے امداد لے جانےوالے فرانسیسی بحری جہاز الکرامۃ پر صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کی ہے ۔

ابنا: حزب اللہ نے ایک بیان میں الکرامۃ بحری جہاز پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کرتےہوئے اسے صیہونی حکومت کی سمندری ڈکیٹی سے تعبیر کیاہے۔ حزب اللہ نے الکرامۃ جہاز کے تمام کارکنوں کا شکر یہ ادا جو غزہ کے مظلوم عوام کی مدد کرنا چاہتے تھے لیکن صیہونی حکومت کی وحشیانہ کاروائيوں کی بنا پر کامیاب نہ ہوسکے۔ یادرہے صیہونی حکومت نے کارواں آزادی دو میں شامل الکرامۃ جہاز پر زبردستی قبضہ کرکے اسے اسدود بندرگاہ پہنچا دیا ہے۔صیہونی حکومت نے کہا ہےکہ وہ کارواں آزادی دو کو غزہ پہنچنے سے روکنے کےلئے ہرممکن کوشش کرے گي۔ ..............

/169